چین میں جسٹن بیبر پر پابندی عائد
کینیڈین گلوکار کو ورلڈ ٹوئر کے سلسلے میں دیگر ممالک کی طرح چین میں بھی کنسرٹ کرنا تھا۔
چین کی حکومت نے عالمی شہرت یافتہ کینیڈین نوجوان گلوکار جسٹن بیبر پر ’بداخلاق فنکار‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے ملک میں اس کے شوز پر پابندی عائد کردی۔
واضح رہے کہ جسٹن بیبران دنوں عالمی ٹوئر پر ہیں، جس دوران وہ دنیا کے کئی ممالک میں موسیقی کے پروگرامات کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں بیجنگ میں بھی انہوں نے کنسرٹ کرنا تھا۔
ورلڈ ٹوئر کے سلسلے میں ہی جسٹن بیبر نے ملائشیا، ہانگ کانگ، جاپان ، سنگاپور اور دیگر علاقائی ممالک میں شوز کیے، مگر چین کی حکومت نے گلوکار کو ’بداخلاق فنکار‘ قرار دیتے ہوئے اس کے شوز پر پابندی عائد کردی۔