پناہ گزین سے ماڈل بننے والی لڑکی
جنوبی سوڈان میں دوسری خانہ جنگی کے دوران ایک حکومتی وزیر کے گھر میں پیدا ہونے والی بچی کو پناہ گزین بننا پڑا۔
دنیا میں اس وقت بھی ساڑھے 6 کروڑ سے زائد افراد پناہ گزین یا مہاجر کے طور پر اذیت بھری زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
لیکن مصیبت کے مارے ان کروڑوں لوگوں میں سے کوئی خوش نصیب ایسا بھی ہوتا ہے، جو دنیا میں وہ مقام حاصل کرلیتا ہے، جس کا وہ ہمیشہ خواب دیکھتا ہے۔
ایسا ہی مقام جنوبی سوڈان کی ایک پناہ گزین سیاہ فام لڑکی نے بھی حاصل کیا، جو زندگی کے دشوار ترین سال گزارنے کے بعد اس مقام پر پہنچیں جس کا کبھی اس نے سوچا ہی نہیں تھا۔
جنوبی سوڈان کی پناہ گزین سے ماڈل بننے والی میری ملیک کی کہانی کو برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی، وائس میگزین، یاہو نیوز اور دیگر نشریاتی اداروں نے شائع کیا۔