بوسنیا اور ہرزیگووینا کی سیر کا ناقابل فراموش تجربہ
شاندار تاریخ اور فطری حسن سے مالا مال، یہ ملک یورپی معیار کے اعتبار سے دیکھیں تو سیر و سیاحت کے حوالے سے کافی سستا ہے۔
بوسنیا اور ہرزیگووینا کی سیر کا ناقابل فراموش تجربہ
"کیا بوسنیا خطرناک علاقہ ہے؟ کیا وہاں جنگ جاری ہے؟"
بوسنیا میں ہمارے گائیڈ جب بھی کسی بیرون ملک جاتے تو ان سے ایسے سوالوں کی بوچھاڑ کر دی جاتی ہے۔
وہ بتاتے ہیں کہ 'بیرونی ملکوں میں سراجیوو تین چیزوں کی وجہ سے مشہور ہے: جن میں پہلی جنگ عظیم کا آغاز، 1984 کے اولمپکس کا انعقاد اور جنگ (بوسنیائی جنگ 1995-1992) شامل ہیں۔
وہ مذاقاً کہتے ہیں کہ، "ایسے معاملات کے بگاڑ کو درست کرنے کے لیے ہمیں ایک اور اولمپکس گیمز کروانے کی ضرورت ہے۔’
سراجیوو ہر سال سیاحوں کی بڑھتی تعداد کے ساتھ ایک بار پھر ایک پررونق جگہ بن چکی ہے۔ شاندار تاریخ اور فطری حسن سے مالا مال، یہ ملک یورپی معیار کے اعتبار سے دیکھیں تو سیر و سیاحت کے حوالے سے کافی سستا ہے۔