پی ایس ایل کی ویب سائٹ پر انڈین چینل کی نشریات
پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی کے درمیان کھیلا جارہا ہے
پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل) 2017 کے فائنل کا انعقاد ہونے جارہا ہے اور پوری قوم میں جوش وخروش پایا جاتا ہے لیکن لیگ کے مقابلے براہ راست دکھانے والی ویب سائٹ میں حیران کن طورپر انڈین ٹی وی چینل دوردرشن کی نشریات چلتی رہیں۔
پی ایس ایل نے دنیا بھر میں لائیو اسٹریمنگ کے لیے کرکٹ گیٹ وے ڈاٹ کام کو حقوق دیے ہیں جو انڈین فرم کی ملکیت ہے، یہ ویب سائٹ پی ایس ایل کے علاوہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی بھی ڈیجیٹل اسٹریمنگ شراکت دار ہے۔
اسی ویب سائٹ پر نشر ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچز پی ایس ایل کی آفیشل ویب سائٹ بھی دکھائے جاتے ہیں اور آج سہ پہر جب psl-t20.com کا وزٹ کیا گیا تو وہاں میچ کی لائیو اسٹریمنگ کی جگہ ہندوستان کا سرکاری ٹی وی دور درشن نشر ہو رہا تھا جس کا اسکرین شاٹ نیچے دیکھا جا سکتا ہے۔