پی ایس ایل فائنل کے لیے سخت سیکیورٹی
قذافی اسٹیڈیم لاہور کے اطراف میں پولیس، پنجاب رینجرز اور پیراملٹری کے دستے تعینات کردیے گئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کا فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
پاکستان میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر گزشتہ کئی سالوں سے غیرملکی ٹیمیں دورہ نہیں کررہی ہیں اسی طرح پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت کے لیے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے آنے سے انکار کرتے ہوئے دبئی سے واپس اپنے ملکوں کی راہ لی۔
سخت سیکیورٹی میں پی ایس ایل کے فائنل کے بعد امید کی جارہی ہے کہ غیرملکی ٹیمیں پاکستان آنے پر رضامند ہوں گی اور پاکستان میں بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد میں حائل رکاؤٹیں دور ہوجائیں گی۔