یوکرین کی معذور ماڈل ریمپ پر جلوہ گر
23 سالہ الیگزینڈرا کیوٹس نامی ماڈل پیدائشی معذور ہیں، جنھوں نے فیشن شو میں ریمپ پر واک کرکے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔
یوکرین سے تعلق رکھنے والی ایک معذور ماڈل نے ریمپ پر جلوہ گر ہوکر نئی روایت قائم کردی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 23 سالہ الیگزینڈرا کیوٹس کا خواب اُس وقت پورا ہوا جب انہوں نے سیاہ رنگ کے خوبصورت جوڑے میں ریمپ پر شائقین کی خوب داد وصول کی۔
ریمپ پر الیگزینڈرا کیوٹس چار ماڈلز کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، تاہم شو کی تمام تر توجہ ان کی جانب مرکوز رہی۔