صحت

کیا جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں؟

اگر تو بے داغ اور ہموار جلد کے خواہشمند ہیں تو آپ کو 2 چیزوں کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

خوبصورت اور صحت مند جلد اچھی شخصیت کے لیے اہم عناصر میں سے ایک ہے۔

اگر تو آپ بے داغ اور ہموار جلد کے خواہشمند ہیں تو آپ کو 2 چیزوں کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

خاص طور پر آج کے دور میں تو ان پر توجہ نہ دینا آپ کو جلدی مسائل کا شکار بنا سکتا ہے اور مہنگی مصنوعات یا کریمیں بھی فائدہ مند ثابت نہیں ہوتیں۔

اپنے اسمارٹ فون کو صاف رکھنا

کیا آپ نے کبھی اپنے گالوں پر سرخی یا خارش محسوس کی؟ اگر ہاں تو اس کی وجہ آپ کے ہاتھ میں موجود اسمارٹ فون ہوسکتا ہے۔

جی ہاں اگر اسمارٹ فون صاف نہ ہو تو وہ گالوں پر خارش، سرخی یا سوجن کا باعث بنتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق اس ڈیوائس کی اسکرین کسی ٹوائلٹ سیٹ کے مقابلے میں جراثیموں سے دس گنا زیادہ بھری ہوئی ہوسکتی ہے۔

ان جراثیموں کو اپنے چہرے اور جسم پر جانے سے روکنے کے لیے کسی کلیننگ وائپس سے اپنے اسمارٹ فون کی صفائی کے اصول کو زندگی کا حصہ بنالیں۔

بہت زیادہ گرم پانی سے نہانا

بہت زیادہ گرم پانی سے نہانا جلد کی حفاظتی تہہ کو تباہ کردیتی ہے جو نمی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

کافی گرم پانی سے نہانے کے نتیجے میں قبل از وقت جھریاں اور خشکی جلد پر نمایاں ہوسکتی ہیں، لہذا کوشش کریں کہ نہاتے ہوئے پانی نیم گرم ہو یا اس کا درجہ حرارت اتنا ہو جتنا آپ کے کمرے کا ہوتا ہے۔