کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کیوں کی؟
اداکارہ نے 17سال قبل اپنے کیریئر کے عروج پر اجے دیوگن سے شادی کی جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ زندگی میں سیٹل ہونا چاہتی تھیں۔
بولی وڈ اداکارہ کاجول نے 17 سال قبل اپنے کیریئر کے عروج پر اداکار اجے دیوگن سے شادی کی جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنی زندگی میں سیٹل ہونا چاہتی تھیں۔
این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق کاجول کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ سال میں صرف ایک ہی فلم میں کام کریں گی۔
کاجول کے مطابق ’میرے لیے اس دوران شادی کرنا سب سے بہترین فیصلہ تھا، میں شوبز میں 8 سے 9 سال گزار چکی تھی، اس لیے میں سیٹل ہونا چاہتی تھی‘۔