انٹرلاکن سوئٹزرلینڈ: یورپ کے بلند ترین مقام کا سفر
پہاڑی کی چوٹی سے گہرائی کی جانب ایک راستہ بنایا گیا ہے جہاں سے گہرائی کو قریب سے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کی دھرتی جہاں اپنے اندر دلکش و دلفریب نظاروں کے بے پناہ گوہر رکھتی ہے، وہاں انٹرلاکن جیسی جگہ کی ملکیت کی دعویدار بھی ہے۔
انٹرلاکن برنیز اوبرلینڈ کے میدانوں پر تھن اور برینز جھیلوں کے درمیان واقع ہے۔ وہاں تین شاندار پہاڑ آئی گر، مَونچ اور جنگ فُرا آپ کا استقبال کرتے ہیں۔
ویسے اس وادی کے بے شمار مناظر آپ نے بے شمار فلموں میں دیکھ رکھے ہوں گے کیوں کہ بولی وڈ اور ہولی وڈ کی کئی فلموں میں کبھی محبت و رومان تو کبھی جنگی مناظر کو فلمبند کرنے کی غرض سے اس جگہ کا بارہا انتخاب کیا چکا ہے۔