ماریہ شیراپووا پر دو سال کی پابندی عائد
ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ٹینس اسٹار پر دو سال کی پابندی عائد کردی
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر روسی ٹینس اسٹار ماریہ شیرا پوا پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔
ان کا ٹیسٹ رواں سال جنوری میں آسٹریلین اوپن کے دوران لیا گیا تھا جبکہ ان کے ٹیسٹ کے نمونوں میں میلڈونیم نامی متنازع دوا پائی گئی۔