صحت

اس تصویر میں کتنی لڑکیاں ہیں؟

ایک انسٹاگرام صارف نے اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ اس تصویر میں کتنی لڑکیاں ہیں؟

کیا آپ بتاسکتے ہیں اس تصویر میں کتنی لڑکیاں ہیں ؟ یہ وہ سوال ہے جس نے آج کل انٹرنیٹ پر لوگون کو چکرا کر رکھا ہوا ہے۔

بصری دھوکا آپ کے ذہن کو چکرا دیتا ہے اور آپ کو ایسا کچھ نظر آنے لگتا ہے جو حقیقت میں ہوتا نہیں۔

یہی چیز اس تصویر میں بھی ہے جو آپ کے دماغی ٹرانسمیٹرز کو چکرا کر رکھ دے گی یا یوں کہہ لیں دماغی طور پر تیز بنانے میں مدد دے گی۔

ایک انسٹاگرام صارف نے اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ اس تصویر میں کتنی لڑکیاں ہیں؟

پہلی نظر میں تو یہ چار لگتی ہیں جو ایک دوسرے کے برابر میں آئینے کے سامنے بیٹھی ہیں۔

اس پر مختلف لوگوں کا جواب چار تھا جو انہوں نے لڑکیوں کے ہاتھ میں بریسلیٹ دیکھ کر دیا۔

مگر کچھ لوگوں کے خیال میں گہرائی سے اس تصویر کو دیکھنے سے یہ معاملہ کچھ پیچیدہ ہوجاتا ہے اور چار کی جگہ دو ہیں۔

اس سے ہٹ کر کچھ سوشل میڈیا صارفین کو تین اور کچھ کو پانچ لڑکیاں نظر آئیں۔

اس تصویر کو پوسٹ کرنے والی تزیانا ورگاری نے کوئی واضح جواب تو نہیں دیا تاہم اشارہ دیا ہے کہ یہ ان کی صرف دو لڑکیاں ہیں اور ممکنہ طور پر یہی درست جواب بھی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔