سردیوں کے دوران تحفظ یقینی بنائیں
موسم سرما کا آغاز ہو رہا ہے بلکہ ملک کے کچھ حصوں میں تو سردی پڑنا شروع بھی ہو گئی ہے۔ اس موسم کے دوران خود کو گرم اور محفوظ رکھنے کے لیے بنیادی نکات ذیل میں موجود ہیں۔
گرمی پہنچانے والے یا ہیٹنگ آلات کا استعمال
اس بات کو یقینی بنائیں کہ گرم رکھنے والے آلات (گیزر، ریڈی ایٹرز، گیس/ برقی ہیٹرز، آتشدان) کی سروس ہو چکی ہو اور استعمال سے پہلے ان کی جانچ پڑتال کی گئی ہو۔ اگر ان کا استعمال محدود یا کبھی کبھار ہی ہوتا ہے تو بھی اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی سروس ہو اور وہ طویل استعمال کی اہلیت رکھتے ہوں۔
شعلوں کی ہوا کے مناسب اخراج کو یقینی بنائیں۔
تمام کھلے شعلوں یا گیس سے چلنے والے حرارت والے آلات کو سونے سے قبل بند کردیں یا کمرے میں استعمال نہ کریں۔
تمام ہیٹنگ آلات میں سیفٹی شٹ آف کو رکھیں (خاص طور پر اگر وہ پانی سے متعلق ہو) اور گھر میں دیگر افراد کو انہیں چلانے کی تربیت دیں۔
ایسے آلات استعمال نہ کریں جن پر پیوند یا گھٹیا قسم کی مرمت کی گئی ہو، ٹیپ لگی تاریں، ملٹی پل ایکسٹیشن کورڈز، کئی جوڑ والے گیس پائپ سب کسی حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔
لوگ
گرم کپڑوں کو تہوں میں پہنیں، خاص طور پر بچے اور بزرگ جب بھی گھر سے باہر نکلیں۔ جسم کے سب سے جلد متاثر ہونے والے حصے بشمول ہاتھ، پیر، کان، سر اور آنکھوں کو ہر وقت مناسب طریقے سے تحفظ دیں۔
جب کسی کمرے کے اندر ہوں تو کئی گرم اشیاء نہ پہنیں جیسے باہر پہنتے ہیں. اس کے بجائے ہیٹنگ آلات کو چلادیں۔ اس سے آپ کو یقین دہانی حاصل ہوگی کہ آپ کو باہر نکلنے تک مزید کپڑوں کی ضرورت نہیں۔
اپنے قدموں پر نظر رکھیں اور آہستگی سے مستحکم قدم بڑھائیں، خاص طور پر فرش پر جو پانی یا برف سے بھرا ہوا ہو۔
اگر پانی کو کسی بھی مقصد سے ابالا گیا ہو تو اسے لے جاتے ہوئے محتاط رہیں خاص طور پر اس وقت جب بچے ارگرد ہوں۔
جب گاڑی استعمال کر رہے ہوں
گاڑی کی سروس کروائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام آلات جیسے ہیڈ لائٹس، ٹیل لائٹس، hazards، ہیٹر، defogger/defroster سب کام کر رہے ہوں۔ ریڈی ایٹرز اور وائپر بوتلوں میں برف پگھلانے والا محلول ڈالیں۔
پھسلن زدہ سڑکوں پر رکنے یا آہستگی کے باعث زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔ تاہم ان سڑکوں پر اپنی رفتار کو کم کر دیں اور جلد بریکیں لگائیں اور باہر نظر بھی رکھیں۔
گاڑی کے اندر خود کو گرم رکھنے کے لیے پہننے کی کوئی چیز رکھیں۔
کسی خرابی کی صورت میں گاڑی کے اندر رہیں اور اسے سڑک کے کنارے پر لگایں۔ باہر کھڑا ہونا آپ کو سردی کا نشانہ بناسکتا ہے جبکہ کوئی اور گاڑی کنٹرول کھونے کی صورت میں آپ کو ٹکر بھی مار سکتی ہے۔