’مینیون‘ دوسری بڑی اینی میٹڈ فلم قرار
امریکی اینی میٹڈ فلم ’مینیون‘ عالمی باکس آفس کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری اینی میٹڈ فلم بن گئی ہے.
اینی میٹڈ فلم ’مینیون‘ عالمی باکس آفس کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری اینی میٹڈ فلم کے طور پر سامنے آگئی۔
عالمی باکس آفس کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فروزن‘ ہے۔
یاد رہے کہ ’فروزن‘ نے دنیا بھر میں اپنی ریلیز کے بعد دھوم مچادی تھی جس کا دوسرا حصہ جلد ریلیز کیا جائے گا۔
2010 کی ریلیز فلم ’ٹوائے اسٹوری 3‘ کو پیچھے چھوڑنے کے بعد مینون نے دوسرا نمبر اپنے نام کیا۔
کیل بلدا اور پیئرس کوفن کی ہدایات میں بننے والی فلم ’مینیون‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن چین میں 20.1 ملین ڈالر کی کمائی کی تھی۔
دنیا بھر میں اس فلم نے 1.08 ارب ڈالر کی کمائی کی جس کے بعد یہ فلم سب سے زیادہ کمائی کرنے کی فہرست میں پندرویں نمبر پر آگئی ہے۔