لائف اسٹائل

کولیسٹرول میں معمولی اضافہ بھی جان لیوا

عمر کی 30 سے 40 کی دہائیوں کے دوران کولیسٹرول میں اضافے سے شریانوں کو طویل المدت نقصان پہنچنے لگتا ہے۔

نیویارک : درمیانی عمر میں کولیسٹرول لیول میں معمولی سا اضافہ بھی امراض قلب کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

طبی جریدے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمر کی 30 سے 40 کی دہائیوں کے دوران کولیسٹرول میں اضافے سے شریانوں کو طویل المدت نقصان پہنچنے لگتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 35 سے 55 سال کے دوران کولیسٹرول میں اضافے سے امراض قلب کا خطرہ 40 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے دوران پندرہ سو کے لگ بھگ 55 سال کے افراد کا جائزہ لیا گیا اور پھر یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ بیس برسوں کے دوران کولیسٹرول میں اضافے سے دل کے امراض کا خطرہ بڑھ گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گیارہ سے بیس سال تک کولیسٹرول میں مسلسل اضافہ مجموعی طور پر امراض قلب کا خطرہ 16.5 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔