لائف اسٹائل

وار کے سیکوئل کی تیاری

پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ میں 'وار' کو سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم قرار دیا گیا ہے۔

پاکستانی فلم 'وار' نے بھرپور کامیابی سمیٹی ہے اور اس فلم کو پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم کہا جا رہا ہے جس نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

اسی وجہ سے 'وار' کے فلم ساز نے 'وار۔ ٹو' بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وار کو پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم قرار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل انیس سو اٹھانوے میں ریلیز ہونے والی فلم 'چوڑیاں' نے سب سے زیادہ بزنس کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق 'وار۔ ٹو' کے ہدایت کار بلال لاشاری نہیں ہوں گے، اس کے پیچھے کیا وجوہات ہیں اس بات کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

وار کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس فلم کو برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی ریلیز کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 'وار۔ ٹو' کو دو ہزار پندرہ میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔