• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آلو کے چھلکے سے تیار چائے ہائی بلڈ پریشر کنٹرول میں معاون

شائع May 28, 2013

فائل تصویر۔۔۔۔۔

لاہور: طبی ماہرین کیمطابق آلو کے چھلکے سے تیار کی جانے والی چائے کو ہائی بلڈ پریشرکو کنٹرول کرنے کے لیے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ملکی و غیر ملکی طبی ماہرین نے آلو کو انسانی صحت کے لیے مقوی غذا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آلو کو صدیوں سے طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور یہ بطور سبزی انتہائی غذائیت بخش ہے۔

انہوں نے کہا کہ آلو میں فائبر ،وٹامنز اور وٹامن سی سمیت اس کے چھلکے میں پوٹاشیم سب سے زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں آلو کو جوڑوں کے درد ،امراض قلب،معدے کے السر ،پروسٹیٹ غدود کی سوزش اور قبض کے خاتمے میں مفید قرار دیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آلو وقت سے پہلے بڑھاپے کی آمد کو روکنے میں بھی فائدہ مند ہے جبکہ مختلف اقسام کے کیسز میں دوران خون کو صحت مند رکھنے میں بھی آلو معاونت کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024