• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

تجارتی روابط میں فروغ کے خواہاں ہسپانوی وزیراعظم بھارت کے دورے پر پہنچ گئے

شائع October 28, 2024
ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز
ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز بھارت کے دورے پر پہنچ گئے ہیں اور ان کا بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ہمراہ شاندار استقبال کیا گیا جہاں اسپین دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بھارت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ریاست گجرات کے وڈودرا میں ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز اور ایئربس کے درمیان ایک ملٹری ایئر کرافٹ فیکٹری کا افتتاح کرنے کے لیے جاتے ہوئے دونوں کو ایک گاڑی میں پر سوار ہو کر عوام کی جانب ہاتھ لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ کسی بھی ہسپانوی وزیر اعظم کا 18 سالوں بعد بھارت کا پہلا دورہ ہے۔

بھارت کی وزارت دفاع نے 2021 میں ایئربس ڈیفنس اینڈ اسپیس سے 56 کارگو اور فوجیوں کو لے جانے والے C295 طیاروں کے لیے 2.5 ارب ڈالر کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔

ان میں سے 16 کی اسیمبلنگ اسپین کے شہر سیویل میں کی گئی اور ان کی پچھلے سال ڈیلیوری کردی گئی تھی لیکن باقی 40 طیارے بھارت میں تیار کی جائیں گے۔

وڈودرا میں بھارتی پلانٹ 2026 میں پہلا ’میڈ ان انڈیا‘ سی295 طیارہ تیار کر لے گا۔

مودی نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ یہ کارخانہ ناصرف بھارت اور اسپین کے تعلقات کو مضبوط کرے گا بلکہ ’میک ان انڈیا اور میڈ فار دی ورلڈ‘ مشن کو بھی تقویت دے گا جبکہ یہ عالمی ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر بھارت کے مقام کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ ایئربس نے بھارت کی دفاعی اور خلائی صنعت میں ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ایک قابل اعتماد اور اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر دونوں ملکوں کے درمیان گہری وابستگی کو بنیاد بناتے ہوئے ہمارے صنعتی تعلقات کو مضبوط اور اسپین کی دفاعی صنعت کی صلاحیتوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

بھارت کا کہنا ہے کہ دنوں ملکوں کے درمیان تجارت فروغ پا رہی ہے جہاں 2023 میں کل 9.9 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی جس میں بھارت 7.17ارب ڈالر کی برآمدات اور 2.74 ارب ڈالر کی درآمد کیں۔

اسپین اس وقت بھارت میں 16واں بڑا سرمایہ کار ہے جہاں اس وقت پڑوسی ملک میں 280 سے زیادہ ہسپانوی کمپنیاں تعمیرات، فارمیسی، توانائی کے ساتھ ساتھ ریلوے کی صنعت میں کام کررہی ہیں۔

اسپین کی سرکاری جہاز سازی کمپنی ناوانتیا کے لیڈرز بھی اس دورے میں وزیراعظم کے ساتھ موجود ہیں اور آبدوزوں سمیت مختلف معاہدوں کے لیے مختلف معاہدوں کے لیے کوشاں ہیں۔

مودی نے 2017 میں اسپین کا دورہ کیا اور 2018 اور 2021 میں جی20 سربراہی اجلاسوں میں سانچیز کے ساتھ بات چیت کی تھی لیکن یہ تقریباً دو دہائیوں میں کسی ہسپانوی وزیر اعظم کا پہلا دورہ بھارت ہے۔

گزشتہ ماہ چین کا دورہ کرنے والے پیڈرو سانچیز ایشیا میں چین اور بھارت دونوں کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024