• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am

تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منشا پاشا ”پرکشش“ قرار

شائع September 6, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ منشا پاشا کی جانب سے تصاویر اور ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد انہیں متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے ”پرکشش“ قرار دے دیا۔

اداکارہ منشا پاشا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں تو متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔

جہاں زیادہ تر صارفین نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں خوبرو اور پرکشش قرار دیا، وہیں کچھ مداحوں نے انہیں بولڈ انداز پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز پر اداکارہ ژالے سرحدی، صرحا اصغر اور فیفی ہارون نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں ”پرکشش اور خوبرو“ قرار دیا۔

صرحا اصغر نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں ”پرکشش“ قرار دیا، جس کے جواب میں منشا پاشا نے انہیں ’رانی‘ قرار دیا۔

اسی طرح اداکارہ ژالے سرحدی نے بھی منشا پاشا کی خوبصورتی اور جلووں کی تعریف کرتے ہوئے ”آگ“ کے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔

منشا پاشا نے ساتھی اداکارہ ژالے سرحدی کا بھی شکریہ ادا کیا جب کہ دیگر مداحوں نے بھی منشا پاشا کو خوبصورت قرار دیا۔

صحافی و لکھاری فیفی ہارون نے بھی منشا پاشا کو خوبرو عورت قرار دیتے ہوئے ان کے انداز کی بھی تعریفیں کیں۔

شوبز شخصیات کی طرح زیادہ تر مداحوں نے بھی منشا پاشا کی تعریفیں کیں، تاہم بعض مداحوں نے ان کی تصاویر اور ویڈیو میں ان کے انداز کو بولڈ اور نامناسب بھی قرار دیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024