• KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm
  • KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm

ملالہ یوسفزئی کا بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو

شائع September 6, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلم ”دی لاسٹ آف دی سی ویمن“ نامی دستاویزی فلم سے بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو کرلیا ۔

ملالہ یوسف زئی کی مذکورہ دستاویزی فلم کو ان کی پروڈکشن کمپنی ”ایکسٹرا کریکیولر“ نے تیار کیا ہے، جس کے تحت ملالہ دیگر فلمیں بھی بنائیں گی۔

خوراک کی تلاش میں سمندر کی تہہ تک پہنچنے والی غوطہ خور کوریا کی خاتون کی کہانی پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم’دی لاسٹ آف دی سی ویمن’ کو امریکا کی اسٹریمنگ ویب سائٹ ایپل ٹی وی پلس پر ریلیز کیا جائے گا۔

مذکورہ دستاویزی فلم کو ملالہ کے ساتھ امریکی اور کورین پروڈیوسرز نے بھی پروڈیوس کیا ہے ، اس کی ہدایات کورین فلم ساز نے ہی دی ہے۔

’دی لاسٹ آف دی سی ویمن‘ کو آئندہ ماہ 11 اکتوبر کو ٹی وی پر ریلیز کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے ستمبر 2022 میں اپنی فلم پروڈکشن کمپنی کو متعارف کرایا تھا اور ساتھ ہی تصدیق کی تھی کہ وہ نیٹ فلیکس اور ایپل ٹی وی سمیت دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹس کے لیے فلمیں اور خصوصی طور پر دستاویزی فلمیں تیار کریں گی۔

ملالہ یوسف زئی نے رواں برس برطانوی ویب سیریز سے اداکاری کی بھی شروعات کی تھی جب کہ وہ پہلے ہی پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی پروڈیوسر بن چکی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024