• KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm
  • KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm

بھارتی جیل میں قید مجرم کا اداکارہ کی سالگرہ پر 100 آئی فونز کا تحفہ

شائع August 12, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

معروف بھارتی اداکارہ جیکولین فرنانڈس کو سالگرہ کے موقع پر ’مجرم‘ نے 100 آئی فونز سمیت کئی مہنگے تحائف کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل بھی مجرم نے اداکارہ کو تحائف بھجوائے تھے۔

سکیش چندراشیکر کی جانب سے خط میں اداکارہ جیکولین فرنانڈس کو ان کی سالگرہ کے موقع پر 100 آئی فون 15 ان کے مداحوں میں دینے کے اعلان کیا ہے، جبکہ اداکارہ کو یاٹ تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔

سکیش چندراشیکر ان دنوں دلی جیل میں موجود ہیں، اور اپنے جرم کی سزاکاٹ رہے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندراشیکر مبینہ طور پر اداکارہ کے بوائے فرینڈ ہیں، تاہم اس حوالے سے جیکولین نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ اور سکیش چندراشیکر کی ایسی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جس میں دونوں ایک ساتھ وقت بتاتے دکھائی دیے ہیں۔

سریش چندراشیکر کو 2015 میں دھوکا دہی اور کریمنل دفعات کے تحت گرفتار کیا گیاتھا، تاہم 2016 میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ بھارتی دارالحکومت میں درج کیسز کی بنا پر تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ کی وجہ سے 2017 میں انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

اس وقت بھی وہ مختلف کیسز کے باعث جیل میں موجود ہیں، اور قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندراشیکر کی جانب سے اداکارہ کو حال ہی میں خط لکھا گیا ہے، جس میں انہوں نے جیکولین کو ’ میری بےبی گرل، میری بوما’ کے نام سے مخاطب کیا ہے، سالگرہ کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ سکیش چندراشیکر نے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

سکیش کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا، کہ اداکارہ کی جانوروں اور ان سے متعلق ویلفئیر کے کاموں سے محبت کو مدنظر رکھتےہوئے انہوں نے کیرالا کے علاقے وایاناد میں لینڈسلائڈنگ سے متاثرہ علاقے کے لیے 15 کروڑ بھارتی روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا، جبکہ 300 گھر بنانے کا بھی وعدہ کیا۔

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق سکیش کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 11 اگست کو اداکارہ کی سالگرہ کو ’رومیو اور جولیٹ‘ اسٹائل میں منانا چاہتے تھے، تاہم وہ جیل میں رہ کر اداکارہ کو یاد ضرور کر رہے ہیں، جبکہ خط کے آخری میں سکیش چندراشیکر نے بتایا کہ انہوں نے بطور تحفہ اداکادہ کے مداحوں کو 100 ’آئی فون 15 پرو‘ دینے کا اعلان کیا ہے۔

سکیش چندراشیکر کامزید کہنا تھا کہ میں تم سے بے حد پیار کرتا ہوں، لوگ ہر سال بوڑھے ہوتے ہیں مگر تم جوان ہو رہی ہو، مجھے معلوم ہے کہ کوئی جیٹ، یاٹ یا ہیرا تمہاری خوشی کا باعث نہیں بن سکتا ہے، جتنا ضرورت مندوں کی مدد کرنے سے تمہیں خوشی ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024