• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کرگئیں، شوبز شخصیات افسردہ

شائع August 12, 2024
—فائل فوٹو: کوک اسٹوڈیو
—فائل فوٹو: کوک اسٹوڈیو

معروف پاکستانی بینڈ ’زیب اینڈ ہانیہ‘ کی گلوکارہ ہانیہ اسلم دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئی ہیں، شوبز انڈسٹری نے گلوکارہ کے ساتھ بتائے لمحات شیئر کردیے۔

ہانیہ اسلم 11 اگست کو انتقال کر گئیں تھیں، جبکہ ان کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، ہانیہ اسلم کے انتقال کی خبر ان کی کزن اور میوزیکل پارٹنر زیب بنگش نے شئیر کی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں زیب بنگش کا کہنا تھا کہ ’حانینی‘، جبکہ ساتھ ہی زیب بنگلش نے ہانیہ اسلم کے ہمراہ بتائے لمحات کو شیئر کیا گیا تھا۔

ہانیہ اسلم کے انتقال پر معروف شوبز شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا جا رہا ہے، جبکہ ہانیہ اسلم کے ساتھ بتائے لمحات کو بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔

مہرین جبار نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ شروعات کہاں سے کروں، میں ان کے پروڈیوس کردہ مویسقی، ان کے گائے ہوئے گانوں کے بارے میں بتا سکتی ہوں، زیب اور ہانیہ نے ایک بینڈ کے طور پر مجھے اور بہت سے دوسرے لوگوں کے لیے خوشی اور درد دلایا۔اس طویل انسٹاگرام پوسٹ میں مہرین جبار نے ہانیہ اسلم کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

جبکہ بھارتی گلوکارہ ریکھا بھردواج نے بھی ہانیہ اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، اپنے پوسٹ میں ریکھا بھردواج نے لکھا کہ بہت افسوس ہوا! مجھے یاد ہے، میں ان سے لاہور میں ملی تھی۔ میں ان کی فیملی اور دوستوں سے تعزیت کرتی ہوں، اللہ ان سب کو اس مشکل وقت سے نبر آزما ہونے میں ہمت دے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں ’جوش دی بینڈ‘ نے لکھا ’آج ہماری میوزک انڈسٹری نے ایک بہترین آرٹسٹ کو کھو دیا ہے۔

گلوکار ڈینو علی نے لکھا کہ ہانیہ اسلم بہت ہی اچھی اور بہترین ٹیلنٹڈ تھیں، اللہ پاک آپ کی فیملی کو صبر دے، جبکہ اسٹوری میں گلوکارہ نے لکھا کہ مجھے ہانیہ کے انتقال کی خبر سن کو دھچکا لگا ہے، تم ایک بہت ہی نفیس اور ٹیلنٹڈ انسان تھیں۔

موسیقار میکال حسن نے لکھا کہ ہانیہ آپ جانتی تھیں، میں نے آپ سے کتنی محبت کی، میری بہترین دوست۔ میں خوش قسمت ہوں، جو آپ کے ساتھ وقت بتا پایا۔

واضح رہے زیب بنگش اور ہانیہ اسلم نے 2007 میں میوزک بینڈ ’زیب ایند ہانیہ‘ کی بنیاد رکھی تھی، کوک اسٹوڈیو سیزن 2 میں اپنے گانے ’پیمانہ‘ سے شہر پائی تھی۔

جبکہ کوک اسٹوڈیو سیزن 15 میں ہانیہ اسلم نے شرکت کی تھی، جہاں ان کی شرکت کو مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024