• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:35pm
  • LHR: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • ISB: Asr 4:28pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:35pm
  • LHR: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • ISB: Asr 4:28pm Maghrib 6:13pm

کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کے درمیان لڑائی کیوں ہوئی؟

شائع August 11, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

معروف بھارتی اداکاراؤں روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور کے درمیان لڑائی سے متعلق خبر ایک بار پھر وائرل ہوگئی ہے، جہاں دونوں ایک دوسرے پر مبینہ طور پر حملہ آور تھیں۔

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق 1994 میں فلم ’آتش‘ میں روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور کے درمیان کچھ ایسا ہوا تھا، جو کہ آج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

کوریوگرافر فرح خان کی جانب سے 2007 میں بھی ’کافی ود کرن‘ میں اس واقعے سے متعلق تذکرہ کیا گیا تھا، کرن جوہر کی جانب سے سوال کیا گیا تھا، کہ ’آپ کی نظر میں کون سی 2 اداکاراؤں کی خطرناک لڑائی ہوئی؟

جس پر فرح خان کا کہنا تھا کہ فلم ’آتش‘ میں روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور کے ساتھ موجود تھیں، دونوں نو عمر لڑکیوں کی طرح جھگڑ رہی تھیں، حتیٰ کہ دونوں ایک دوسرے پر ’وگ‘ (بالوں کی وگ) سے حملہ کر رہی تھیں۔دونوں اداکاراؤں نے موتیوں سے بھری وگ پہنی تھی، ایک اداکارہ بڑی ہیل کے ساتھ دوسری اداکارہ کو ٹانگ مار رہی تھی۔ یہ بچکانہ عمل تھا، مجھے یقین ہے کہ اب یہ دونوں اداکارائیں ہنسیں گی۔

جبکہ دونوں اداکارؤں کی لڑائی ان کی دوسری فلم ’انداز اپنا اپنا‘ تک بھی پہنچ گئی تھی، جہاں اداکارائیں فلم کے ڈائریکٹر راجکمار سنتوشی کے ذریعے ہی بات چیت کرتیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اس لڑائی سے تنگ آ کر ڈائریکٹر، اداکار عامر خان اور سلمان خان نے دونوں اداکاراؤں کو رسی سے باندھ کر ایک ساتھ بٹھا دیا تھا اور دونوں کو بات چیت پر مجبور کیا۔

روینہ ٹنڈن نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہ ان کے اور کرشمہ کے درمیان ایئرپورٹ پر کوئی لڑائی نہیں ہوئی، وہ بتاتی ہیں کہ ’ایسی کوئی لڑائی نہیں تھی، وہ ایک مباحثہ ہو سکتا ہے، اس بحث کے دوران یہ ضرور کہا ہوگا کہ یہ کیوں کر رہی ہو، اس کی کیا ضرورت تھی؟ تاہم وہ ایک لڑائی نہیں تھی‘۔

روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ اُن دنوں سوشل میڈیا نہیں تھا یہی وجہ تھی کہ آپ خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کر پاتے تھے۔

واضح رہے معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے حال ہی ایک بار پھر بڑے پردے پر انٹری دی ہے، جہاں ان کی فلم ’مرڈر مبارک‘ 15 مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی، اس فلم میں اداکارہ نے مسلمان کردار ’شہناز نور‘ کے نام سے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024