• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:35pm
  • LHR: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • ISB: Asr 4:28pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:35pm
  • LHR: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • ISB: Asr 4:28pm Maghrib 6:13pm

’برزخ‘ کی چوتھی اور پانچویں قسط بھی ریلیز، لوگوں نے دیکھنا کم کردیا

شائع August 3, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ہم جنس پرست مرد کرداروں کی وجہ سے تنازع کا شکار بننے والی پاکستانی ہدایت کار اور پاکستانی کاسٹ پر مبنی بھارتی ویب سیریز ’برزخ‘ کی چوتھی اور پانچویں قسط بھی ریلیز کردی گئی۔

ویب سیریز میں ہم جنس پرست کرداروں کو دکھائے جانے کے بعد شائقین نے اسے یوٹیوب پر دیکھنا کم کردیا۔

ویب سیریز کی پہلی قسط کو گزشتہ ماہ 19 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے اب تک یوٹیوب پر تقریبا 34 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

’برزخ‘ کی دوسری قسط کو 23 جب کہ تیسری قسط کو 26 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا اور تیسری قسط میں ہم جنس پرست مرد کرداروں کو دکھایا گیا تھا۔

ویب سیریز کی دوسری قسط کو تاحال یوٹیوب پر 12 لاکھ جب کہ تیسری قسط کو 9 لاکھ سے بھی کم بار دیکھا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ شائقین نے ویب سیریز کو دیکھنا کم کردیا۔

ویب سیریز کی پہلی قسط کو 50 لاکھ بار جب کہ دوسری اور تیسری قسط سمیت چوتھی اور پانچویں قسط کو مجموعی طور پر 20 لاکھ بار بھی نہیں دیکھا گیا۔

’برزخ‘ کی چوتھی قسط 30 جولائی جب کہ پانچویں قسط کو یکم اگست کے بجائے دو اگست کو ریلیز کیا گیا تھا۔

ویب سیریز میں مرد ہم جنس پرست کرداروں کو دکھائے جانے کے بعد جب اس پر شدید تنقید شروع ہوئی، تب لوگوں نے اسے یوٹیوب پر مفت میں دیکھنا کم کردیا جب کہ اس سے قبل تک شائقین اسے خوب دیکھ رہے تھے۔

تیسری قسط میں ویب سیریز کے دو مرد کرداروں میں رغبت دکھائے جانے پر شائقین نے ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

ویب سیریز کے دو مرد کرداروں کو متنازع اور معیوب جنسی رجحانات رکھنے کے طور پر دکھایا گیا ہے، جس پر شائقین نے ویب سیریز کے ہدایت کار پر غیر ملکی ایجنڈے کو فروغ دینے کا الزام بھی لگایا تھا۔

بعد ازاں ویب سیریز کے ہدایت کار عاصم عباسی نے اس میں ہم جنس پرستی کے مناظر دکھانے کا دفاع بھی کیا تھا، جس پر انہیں بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024