• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:35pm
  • LHR: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • ISB: Asr 4:28pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:35pm
  • LHR: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • ISB: Asr 4:28pm Maghrib 6:13pm

’برزخ‘ کی دوسری اور تیسری قسط بھی ریلیز، بھارت میں فواد خان کے چرچے

شائع July 27, 2024
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی کی ہدایات کردہ ویب سیریز ’برزخ‘ کی دوسری اور تیسری قسط کو بھی ریلیز کردیا گیا۔

ویب سیریز کی دوسری اور تیسری قسط میں شائقین کا سسپنس ختم ہوا، فواد خان اور صنم سعید کو سوتیلے بہن اور بھائی کے روپ میں شائقین دیکھ کر افسردہ دکھائی دیے۔

پاکستانی ہدایت کار کی بنائی گئی ویب سیریز کو پاکستان سے زیادہ بھارت میں سراہا جا رہا ہے اور اسے نہ صرف یوٹیوب بلکہ اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر بھی بڑے پیمانے پر دیکھا اور سراہا جا رہا ہے۔

’برزخ‘ کی تقریبا تمام کاسٹ پاکستانی ہے اور اسے پاکستان میں ہی بنایا گیا تھا، اس کی پہلی قسط گزشتہ ہفتے 19 جولائی کو زندگی یوٹیوب چینل سمیت زی فائیو پر ریلیز کیا گیا تھا۔

اب ویب سیریز کی دوسری اور تیسری قسط کو بھی زندگی یوٹیوب چینل سمیت اسٹریمنگ ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا۔

’برزخ‘ کے ذریعے تقریبا 12 سال بعد صنم سعید اور فواد خان کی ایک ساتھ اسکرین پر واپسی ہوئی ہے، اس سے قبل دونوں نے ایک ساتھ زندگی گلزار ہے میں کام کیا تھا۔

دونوں اگرچہ گزشتہ 12 سال سے اسکرین پر دکھائی دیتے رہے، تاہم دونوں نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا تھا اور پہلی بار وہ بہن اور بھائی کے کرداروں میں اسکرین پر سامنے آگئے۔

ویب سیریز کی نئی قسطیں ہر منگل اور جمعہ رات کو رات 8 بجے ریلیز کی جاتی ہیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ اس کی مجموعی طور پر کتنی قسطیں ہوں گی۔

’برزخ ’ کی کہانی ایک 76 سالہ شخص کی دوسری شادی اور اس کے خاندان کو شادی کی تقریب میں مدعو کیے جانے سمیت خاندان کے اندر ہونے والے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

سیریز کی عکس بندی پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ اور اور کراچی شہر میں کی گئی ہے۔ اس کی کاسٹ میں فواد خان اور صنم سعید کے علاوہ ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، خوشحال خان، سلمان شاہد، انیقا ذوالفقار علی اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024