• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am

سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں قابل افراد کو شہریت دینے کا اعلان

شائع July 5, 2024
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ یہ سلطنت کے وژن 2030 کا ہی حصہ ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ یہ سلطنت کے وژن 2030 کا ہی حصہ ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں ملک کو فائدہ پہنچانے والے متعدد سائنس دانوں، ڈاکٹروں، محققین، انوویٹرز، کاروباری افراد اور غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کو سعودی شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری کر دیا گیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کی رپورٹ کے مطابق متعدد سائنسدانوں، طبی ڈاکٹروں، محققین، کھیل، صحت، تکنیکی، اختراع کاروں، کاروباری صلاحیتوں اور منفرد مہارت کے حامل ممتاز ہنر مندوں کو سعودی شہریت دینے کی شاہی منظوری جاری کی گئی ہے۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ یہ سلطنت کے وژن 2030 کا ہی حصہ ہے جس کا مقصد پرکشش ماحول کو بڑھانا ہے جس کے ذریعے انسانی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے اور ممتاز اور تخلیقی افراد کو راغب کیا جاسکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مملکت کے اس منصوبے میں توسیع ہے جس میں غیر معمولی مہارتوں کے حامل افراد اور مالکان کو راغب کرنا ہے جو مملکت میں اقتصادی، صحت، ثقافتی، کھیلوں اور انوویٹرز کی ترقی کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

اس سے قبل 2021 میں سعودی عرب میں شاہی فرمان کے ذریعے ایسے ہی متعدد نمایاں او غیر معمولی افراد کو سعودی شہریت دی گئی تھی۔

نومبر 2021 میں سعودی عرب کی شہریت حاصل کرنے والوں میں متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے 27 افراد شامل تھے جن میں نامور اسلامک اسکالرز، ڈاکٹرز اور تعلیم کے شعبے کے ماہرین شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024