• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

’غزہ وہ واحد جگہ ہے جہاں میزائل فائر کرکے حملے سے خبردار کیا جاتا ہے‘

شائع October 18, 2023
— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں الاہلی عرب ہسپتال پر ہولناک بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 500 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

واقعے کے بعد ہسپتال کے انڈر سیکریٹری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے حملے سے قبل ہسپتال کے ڈائریکٹر کو میزائل حملے کی دھمکی دی تھی۔

گزشتہ رات (17 اکتوبر کو) غزہ شہر کے الاہلی عرب ہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا تھا، وزارت صحت نے بتایا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے ہسپتال کو نشانہ بنایا جس میں طبی عملہ، مریض اور بے گھر ہونے والے افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

واقعے کے بعد وزارت صحت کے انڈر سیکریٹری یوسف ابوالریش نے ہسپتال کے باہر پریس کانفرنس کی جہاں ان کے آس پاس بچوں کی لاشیں بھی موجود تھیں۔

مشرقی وسطیٰ کی خبروں پر نظر رکھنے والی نیوز ویب سائٹ ’مڈل ایسٹ آئی‘ کی جانب سے سماجی پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر یوسف ابوالریش کی پریس کانفرنس کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ’14 اکتوبر 2023 کو رات 8 بجکر 30 منٹ پر الاہلی ہسپتال پر دو شیل فائر کیے گئے‘، انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران شیلز کی تصاویر بھی دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ’اس حملے کی اگلے صبح اسرائیلی فورسز نے ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہر ایاد کو فون کال کرکے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ’آپ کو کل شیلنگ کے ذریعے خبردار کیا گیا تھا، اب تک ہسپتال خالی کیوں نہیں ہوا؟‘

وزارت صحت کے انڈر سیکریٹری یوسف ابوالریش نے مزید کہا کہ ’دنیا میں واحد جگہ جہاں لوگوں کو میزائل فائر کرکےحملے سے خبردار کیا جاتا ہے وہ غزہ کی پٹی ہے، یہ وہ واحد جگہ ہے جہاں گھروں پر بمباری کرکے بمباری سے خبردار کیا جاتا ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’آپ سب نے وہ مجرمانہ دھمکیاں سنی ہوں گی جن پر اسرائیلی رہنما کو کوئی شرم نہیں آئی، انہوں نے میڈیا چینلز کے ذریعے ہسپتالوں کو دھمکیاں دیں، انہوں نے غزہ کی پٹی کے تمام ہسپتالوں بالخصوص شمال اور جنوب کے ہسپتالوں کو دھمکیاں دی تھیں۔‘

یوسف ابوالریش نے دعویٰ کیا کہ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہر نے جب اسرائیلی فوجیوں سے سوال کیا کہ انہوں نے دوبارہ فون کال کیوں نہیں کی تو اسرائیلی فوجی نے جواب دیا کہ ’ہم نے ہسپتال میں فون کیا تھا لیکن کسی نے جواب نہیں دیا، لہٰذا ہمیں آپ کو ان میزائلوں سے خبردار کرنا پڑا۔‘

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024