• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بھارت کا سیٹلائٹ گرا کر چوتھی ’خلائی طاقت‘ بننے کا دعویٰ

شائع March 27, 2019 اپ ڈیٹ March 28, 2019
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 2016 کے بعد پہلی مرتبہ ٹی وی چینلز پر قوم سے خطاب کیا — فوٹو: اے ایف پی
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 2016 کے بعد پہلی مرتبہ ٹی وی چینلز پر قوم سے خطاب کیا — فوٹو: اے ایف پی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت نے میزائل ٹیسٹ کے دوران نچلی مدار کے سیٹلائٹ کو تباہ کردیا ہے جس کے بعد وہ عالمی سطح پر اس صلاحیت کا حامل چوتھا ملک بن گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق انتخابات سے چند ہفتوں قبل ہی نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ’بھارتی سائنسدانوں نے نچلی مدار کے سیٹلائٹ کو مار گرایا ہے‘۔

2016 کے بعد ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے اپنے پہلے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’یہ بھارت کے لیے فخر کا لمحہ ہے‘۔

مزید پڑھیں: بھارت 2022 تک پہلا انسان بردار خلائی مشن بھیجنے کا خواہشمند

ان کا کہنا تھا کہ ’بھارت نئے اپنا نام خلائی سپر پاورز کی فہرست میں شامل کرلیا ہے اور اب تک یہ کام بھارت کے علاوہ صرف 3 ممالک کرسکی ہیں‘۔

سیٹلائٹ مدار میں 300 کلومیٹر پر تھا جب اسے تباہ کیا گیا۔

نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ ’یہ مشن انتہائی پر امن تھا اور اس کا مقصد جنگ کی فضا پیدا کرنا نہیں تھا‘۔

پاکستان خلا میں اسلحے کی دوڑ روکنے کی مکمل حمایت کرتا ہے، دفتر خارجہ

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان خلا میں اسلحے کی دوڑ روکنے کی مکمل حمایت کرتا ہے، خلا انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے اور اس میدان میں فوجی مقاصد کے لیے سرگرمیوں سے اجتناب تمام اقوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلائی سفر کی تاریخ کا المناک حادثہ

سرکاری خبر رساں ادارے 'اے پی پی' کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ بین الاقوامی اسپیس قوانین میں موجود ابہام کو دور کرنے کی ضرورت ہے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی بھی ملک پرامن سرگرمیوں اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال کو خطرات سے دو چار نہ کر سکے۔

ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ وہ ممالک جنہوں نے ماضی میں اس قسم کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی سخت مذمت کی تھی، وہ بیرونی خلا سے متعلق فوجی خطرات کی روک تھام کی غرض سے بین الاقوامی انسٹرومنٹ تیار کرنے کے لیے کام کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024