ہارٹ فیل میں مددگارسافٹ روبوٹک ڈیوائس تیار
امریکی ماہرین ایک ایسی سافٹ روبوٹک ڈیوائس تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جو انسان کے (ہارٹ فیل) دل بند ہونے کے وقت اسے دھڑکانے میں مدد فراہم کرے گی۔
یہ ایسی سافٹ روبوٹک ڈیوائس ہے، جو انتہائی نفیس ہے، جس کا ڈزائن بھی دل کے طرز پر بنایا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر اس سافٹ روبوٹک ڈیوائس کو جانوروں پرآزمایا گیا، جس میں ماہرین کو کامیابی ملی ہے۔
جانوروں پر کامیاب آزمائش کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سافٹ روبوٹک ڈیوائس انسانوں میں بھی کامیاب جائے گی۔
سائنس جرنل ’روبوٹکس سائنس میگ ‘ میں شائع تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امریکا کی مختلف یونیورسٹیز کے ماہرین نے مشترکہ طور پر اس سافٹ روبوٹک ڈیوائس کو تیار کیا، جسے ابتدائی طور پر ’سوئر‘ پر آزمایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورزش سے دوری ہارٹ فیل کا خطرہ بڑھائے
رپورٹ کے مطابق ماہرین نے ڈیوائس کو جانوروں کے مختلف اقسام کے ہارٹ فیلیوئر پر آزمایا، اور تمام اقسام پر تجربات کامیاب گئے، جس کے بعد اب یہ امید کی جا رہی ہے کہ ایک دن اس روبوٹک ڈیوائس سے انسانی زندگیاں بچائی جا سکیں گی۔
ماہرین نے اس الیکٹرانک روبوٹک ڈیوائس کو نصف چاند کی طرح بنایا ہے، جس کے مرکز میں ایک پائیپ دے کر اس میں باریک سیوں کی طرح تاریں نصب کی گئیں۔

یہ الیکٹرک روبوٹک ڈیوائس دل کو مکمل طور پر اپنے اندر نہیں جکڑ لیتی، بلکہ اس ڈیوائس کا ایک ہی حصہ دل کو ڈھانپتا ہے۔
نصف چاند کی طرح نظر آنے والی ڈیوائس کو انسانی دل کے ڈزائن کی طرز پر اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ ہارٹ فیل ہوتے وقت اسے دھڑکانے کے لیےآسانی سے کام کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: ہارٹ فیلیئر سے بچاﺅ کا آسان نسخہ
ماہرین کے مطابق انسانی دل دو مختلف لوئر چیمبرز میں تقسیم ہوتی ہے، جنہیں ’وینٹریکلس‘ کہا جاتا ہے، ان میں سے دل کے دائیں طرف موجود وینٹریکل پمپنگ کے بعد خون کو انسانی پھیپھڑوں تک پہنچانے کا کام کرتا ہے، جب کہ بائیں جانب موجود وینٹریکل پمپنگ کے بعد خون کو جسم کے دیگر حصوں تک پہنچاتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسان کا دل اس وقت ہی بند ہوجاتا ہے، جب ان دونوں وینٹریکلس میں سے کوئی ایک کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، اور نئی سافٹ روبوٹک ڈیوائس ان ہی وینٹریکلس کو نظر میں رکھ کر بنائی گئی ہے، جو ہارٹ فیل ہونے کے بعد مددگار ثابت ہوگی۔
خیال رہے کہ اس ڈیوائس کے مزید تجربات ہونے ہیں، جن میں یہ دیکھا جائے گا کہ یہ ڈیوائس کس طرح اور کیسے ہارٹ فیل کی صورت میں انسان کی مدد کرسکتی ہے۔












لائیو ٹی وی