• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت: آصفہ،بختاور ناراض

شائع February 25, 2017

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان اللہ مروت کی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت پر بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری نے ناپسندیدگی کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپنے پیغام میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ ’بیمار ذہنیت کے لوگوں کو جیل میں سڑنا چاہیے اور ایسے لوگوں کو پیپلز پارٹی کے قریب بھی نہیں آنا چاہیے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جس پارٹی کی سربراہی ایک خاتون نے کی ہو اس میں ایسے لوگوں کی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔‘

عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے فیصلے پر آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اظہار ناپسندیدگی کیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’عرفان اللہ مروت کو پیپلز پارٹی کا حصہ نہیں ہونا چاہیے، پارٹی کی بنیادی اقدار میں سے ایک خواتین کا احترام ہے، جبکہ ان کے گھناؤنے اور غیر قانونی اقدامات قابل مذمت ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے عرفان اللہ مروت کی رکنیت ختم

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رُخ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’عرفان اللہ مروت کے معاملے پر کوئی بات نہیں کروں گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’کسی کے پارٹی میں آنے کا مطلب یہ ہے کہ اس نے اپنا نقطہ نظر تبدیل کرلیا، جبکہ بینظیر بھٹو نے بھی اپنے کئی مخالفین کو پارٹی میں آنے کی اجازت دی۔‘

واضح رہے کہ عرفان اللہ مروت نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

عرفان اللہ مروت نے کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024