• KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm

استاد فتح علی خان انتقال کرگئے

شائع January 4, 2017
فوٹو بشکریہ/ فیس بک
فوٹو بشکریہ/ فیس بک

اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز گلوکار استاد فتح علی خان شدید علالت کے بعد 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق استاد فتح علی خان پھیپٹروں کے مرض میں مبتلہ تھے۔

وہ شدید علالت کے باعث 10 دنوں نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر اعلاج تھے، جہاں آج ان کا انتقال ہوا۔

ان کے انتقال کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کیا گیا۔

فیس بک پر بتایا گیا کہ 'استاد فتح علی خان کا انتقال آج ہوا ہے، گزارش ہے کہ ان کے لیے دعا کریں'۔

استاد فتح علی خان، مرحوم استاد امانت علی خان اور حامد علی خان کے بھائی تھے۔

حامد علی خان کے مطابق استاد فتح علی خان کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024