• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

'اب کھیل جمے گا'

شائع January 2, 2017

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹی ٹوئنٹی 2017 کا ترانہ یقیناً گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی نوجوانوں کے دل میں جگہ بنالے گا، اس گانے کو کسی اور نے نہیں بلکہ پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے شاندار انداز میں گایا ہے۔

پی ایس ایل 2016 کا ترانہ بھی علی ظفر نے ہی گایا تھا۔

پی ایس ایل نے گزشتہ ہفتے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ترانے کا ایک ٹیزر ریلیز کیا تھا، جس میں علی ظفر کو اس گانے پر کام کرتے دکھایا گیا تھا۔

اس گانے کا نام 'اب کھیل جمے گا' رکھا گیا ہے اور سال کے آغاز میں ہی یہ کرکٹ کے شوقین افراد کے لیے ایک تحفہ ہے۔

اپنے بیان میں علی ظفر کا کہنا تھا 'میں خوش ہوں کہ اس سال بھی مجھے اس ترانے کو لکھنے، کمپوز کرنے اور گانے کا موقع ملا، گزشتہ سال کے گانے کو ملنے والے بہترین ردعمل کے بعد میرا خیال ہے کہ اس سال لوگوں کی امیدیں اور زیادہ ہوں گی، اس لیے میں نے ایک ایسا گانا بنانے کی کوشش کی ہے جو دلچسپ ہو اور جس میں گزشتہ سال کی کامیابی کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا جائے کہ نئے سال میں کیا ہوگا'۔

اس گانے کو سُن کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے پی ایس ایل کے لیے سال 2017 بھی کافی کامیاب ثابت ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024