• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

کوئٹہ ایک بار پھر لہولہان

شائع October 25, 2016

پیر 24 اکتوبر کی رات دہشت گردوں نے کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع پولیس کے ٹریننگ کالج پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 59 پولیس کیڈٹس جاں بحق اور 120 زخمی ہوگئے۔

حملے کے بعد جائے وقوع پر فرنٹیئر کور اور ایس ایس جی کمانڈوز پہنچے جنہوں نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا، واقعے کے 3 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کے بعد ٹریننگ سینٹر کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

پولیس ٹریننگ کالج سریاب روڈ پر واقع ہے جو کوئٹہ کے حساس ترین علاقوں میں سے ایک ہے، اس علاقے میں شدت پسند تقریباً ایک دہائی سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے آرہے ہیں۔

اس سے قبل 2006 اور 2008 میں بھی ٹریننگ کالج پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا جو کالج کے گراؤنڈ میں جاکر گرا تھا۔

ٹریننگ کالج پر حملے کے بعد زخمی اہلکار کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے — فوٹو/ اے پی

ایس ایس جی کمانڈوز حملے  کے فوری بعد جائے وقوع پر پہنچے اور آپریشن کا آغازکیا —فوٹو/ اے ایف پی

فرنٹیئر کور کے اہلکار جائے وقوع پر موجود ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

پاک فوج کےجوان پولیس کے ٹریننگ کالج کے اطراف موجود ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

پولیس ٹریننگ کالج سریاب روڈ پر واقع ہے جو کہ کوئٹہ کے حساس ترین علاقوں میں سے ایک ہے — فوٹو/ اے ایف پی

کالج کا رقبہ تقریباً ایک ایکڑ ہے اور یہ کوئٹہ شہر سے تقریباً 13 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے— فوٹو/ اے ایف پی

پولیس ٹریننگ کالج میں2 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑایا تھا — فوٹو/ اے ایف پی

عام طور پر اس اکیڈمی میں 700 کے قریب کیڈٹس موجود ہوتے ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

حملے کے نتیجے میں  120 کے قریب افراد زخمی ہوئے — فوٹو/ اے ایف پی