• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

’یار یاروں سے ہوں نہ جدا‘ پاک فوج کا نیا گانا

شائع September 8, 2016

پاک فوج نے سوشل میڈیا پر 51 ویں یوم دفاع کی مناسبت سے نیا گانا 'یاریاں' ریلیز کردیا ہے جس میں فوج کے دو نوجوان دوستوں کی کہانی پیش کی گئی ہے۔

اس گانے کو پاکستانی گلوکار علی ظفر اور عاطف اسلم نے گایا ہے۔

ویڈیو دیکھیں: فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آئی ایس پی آر کا گانا

’یاریاں‘ نامی اس گانے میں دو دوستوں کی گہری دوستی کی کہانی پیش کی گئی ہے جو وطن عزیز کی خاطر اپنی جان بھی قربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

اس گانے کی ویڈیو پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے فیس بک پر شیئر کی جسے اب تک 2 لاکھ 53 ہزار 973 افراد دیکھ چکے ہیں، اس ویڈیو کو اب تک 13 ہزار سے زائد صارفین نے شیئر بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ پشاور کی برسی پر نیا نغمہ ریلیز

اس سے قبل بھی آئی ایس پی آر فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کئی گانے ریلیز کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں سانحہ آرمی اسکول کے بعد بھی آئی ایس پی آر کی جانب سے ’بڑا دشمن بنا پھرتا ہے‘ کے عنوان سے نغمہ ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد سانحہ پشاور کی برسی پر نیا نغمہ ’مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے‘ بھی ریلیز کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025