• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

نااہلی ریفرنس: اسپیکر نے اپنی ساکھ مجروح کی، عمران خان

شائع September 5, 2016

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نااہلی کا ریفرنس خارج اور اُن کے خلاف ریفرنس تسلیم کرکے اپنی ساکھ کو مجروح کیا۔

عمران خان نے کراچی پہنچ کر نشتر پارک میں ’پاکستان زندہ باد‘ جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ادارے تباہ کر رہے ہیں، جبکہ اسپیکر ایاز صادق دو بار دھاندلی کرکے اسمبلی میں بیٹھے ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس مسترد کرکے اپنی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن بھیج دیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ وہ رائے ونڈ کسی کے گھر میں گھسنے کے لیے نہیں بلکہ جلسہ کرنے جارہے ہیں، رائے ونڈ مارچ کے لیے پورے ملک سے لوگوں کو لائیں گے اور ہر جماعت سے رابطہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے عید کے بعد رائے ونڈ کی طرف مارچ کی دھمکی دی تھی۔

مزید پڑھیں: عید کے بعد رخ رائے ونڈ کی طرف ہوگا، عمران خان

انہوں نے خبردار کیا کہ اُن کی نہیں بلکہ وزیر اعظم کی اینٹ سے اینٹ بجے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمران خان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب میں پی ٹی آئی کا نواز شریف کے خلاف ریفرنس

نجی ٹی وی ’جیو نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایاز صادق نے بتایا کہ ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنی بنی گالہ کی جائیداد کے حوالے سے غلط بیانی کی لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

چینل کے مطابق اسپیکر نے بتایا کہ عمران کہتے ہیں کہ انہیں یہ جائیداد تحفے میں ملی تھی، لیکن درحقیقت انہوں نے اسے اپنی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ سے خریدا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024