معروف قوال امجد صابری کا آخری سفر
گزشتہ روز کراچی کی تاریخ کا ایک غمگین دن تھا جب دہشت گردوں نے معروف قوال امجد صابری کی بہترین آواز کو ہمیشہ کے لیے خاموش کردیا۔
امجد صابری کی گاڑی پر لیاقت آباد نمبر 10 کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں صابری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ان کی ہلاکت کی خبر نے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ایک سوگ کی فضا قائم کردی جس کے بعد ان کے چاہنے والوں نے افسوس کا اظہار کرنا شروع کردیا۔
امجد صابری کی تدفین پاپوش نگر قبرستان میں پیرحیرت شاہ وارثی کے مزار کے احاطے میں کی گئی، امجد صابری کے والد غلام فرید صابری کی قبر بھی اسی احاطے میں موجود ہے۔
ان کے جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور اس دوران ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔
تبصرے (1) بند ہیں