• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:44pm

پاکستان: غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

شائع June 23, 2016

کراچی: ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 36 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ 17 جون کو ہفتے کے اختتام پر ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 21 ارب 77 کروڑ ڈالر رہی۔

ذخائر کی یہ مالیت گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 36 کروڑ ڈالر زائد ہے۔

ان میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 16 ارب 81 کروڑ 55 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر بینکوں کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 4 ارب 95 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025