سیگریٹ کے نقصان سے بچانے والا گھریلو ٹوٹکا
سیگریٹ کی لت سے جان چھڑانا مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے اور اس کے نتیجے میں پھیپھڑوں کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانا بھی آسان نہیں۔
تاہم اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں اور اس عادت سے جان چھڑانا مشکل لگ رہا ہے تو یہ گھریلو ٹوٹکا صحت کو کسی حد تک بچانے کے لیے ضرور مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
آج کل کے دور میں جب انسان بہت جلد تناﺅ کا شکار، مصروف اور ہر کام میں بھرپور توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، سیگریٹ کی عادت سے جان چھڑانا آسان کام نہیں۔
تاہم اگر آپ اپنے پھیپھڑوں کو کسی حد تک نقصان سے بچانا چاہتے ہیں تو ایک ویب سائٹ میں سامنے آنے والے گھریلو نسخے کو آزما کر دیکھیں۔
اجزاء
صاف اور کٹی ہوئی پیاز 400 گرام
ہلدی دو چائے کے چمچ
پانی ایک لیٹر
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
شہد حسب ذائقہ
تیار کیسے کریں؟
پانی کو ایک برتن مین ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ دیں، پھر اس میں ادرک اور پیاز کو شامل کریں، پھر ادرک کی کچھ مقدار سلائیس کرکے ڈالیں جس کے اوپر ہلدی کو چھڑ دیں۔ اب چولہے کی آنچ کو دھیما کردیں اور اجزاءکو کچھ منٹ تک ابلنے دیں۔
جتنی دیر تک آپ ابالیں گے، یہ محلول اتنا ہی تیز اور مددگار ثات ہوگا۔
بس یہ مشروب تیار ہوگیا اور اسے روزانہ دو دفعہ یا ہر سیگریٹ پینے کے بعد استعمال کریں تاکہ پھیپھڑوں کی صفائی ہوسکے۔
اگر ممکن ہو تو زیادہ سے زیادہ وقت تک تمباکو نوشی سے گریز کرتے ہوئے اس مشروب کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
آپ اپنے پھیپھڑوں کو جتنا وقفہ دیں وہ اتنے ہی زیادہ صحت مند اور مضبوط ہوں گے۔
ایک بار جب آپ سیگریٹ چھوڑنے کے لیے تیار ہوجائیں تو اس مشروب کو پینا جاری رکھیں۔
اس سے سیگریٹ کی طلب کے وقت آپ کو اپنے توجہ مرکوز رکھنے اور جسمانی توانائی میں بہتری میں مدد ملے گی۔
اس نسخے کو ایک یا دو ہفتے تک آزمائیں اور پھیپھڑوں میں فرق کو خود محسوس کریں۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔