• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کپل شرما شو کے خلاف نرسوں کا مظاہرہ

شائع May 19, 2016
فوٹو بشکریہ — بولی وڈ لائف
فوٹو بشکریہ — بولی وڈ لائف

ہندوستانی میزبان کپل شرما کے نئے شو نے آتے ہی اپنے لیے پریشانیوں کا آغاز کردیا اور اس بار ہندوستانی پنجاب کی نرسز نے شو کے خلاف مظاہرہ شروع کردیا۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق سونی چینل پر نشر ہونے والا کپل شرما کا نیا شو اس وقت مشکل کا شکار ہوا جب ہسپتال کی نرسز نے شو میں اپنے کام کا مذاق اڑاتے دیکھا۔

مزید پڑھیں: 'کامیڈی نائٹس وِد کپل' کی 'پلک' گرفتار

خبر کے مطابق نرسز نے اس شو کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کرایا ہے جس میں شو کے میزبان کپل شرما اور نوجوت سنگھ کا نام شامل ہے۔

شو کے پروڈیوسر اور ہدایت کار نے تو اب تک اس کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تاہم شو کے ممبر کیکو کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ شو کے دوران خاص طور پر کسی کا مذاق نہیں اڑایا گیا اور ان کا مقصد کسی کا دل دکھانے کا نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کا ’خاندان‘ نئے شو کاحصہ نہیں ہوگا

یاد رہے کہ اس سے قبل کپل شرما کا کامیڈی شو کلرز چینل پر دکھایا جاتا تھا تاہم چینل سے کپل کے اختلافات کے باعث اس شو کو بند کردیا گیا۔

کلرز کے شو کامیڈی نائٹس ود کپل کو بھی متعدد بار کسی نہ کسی وجوہات کے باعث پابندی کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

rizwan Rasul May 19, 2016 08:33pm
مجھے حیرت ہے کہ اس شو پر خواتین تنظیموں کی طرف سے کبھی کوئی اعتراض کیوں سامنےنہیں آیا جبکہ یہاں مرد عورتوں کے بہروپ میں خواتین کوجس طرح سے پورٹریٹ کرتے ہیں وہ انتہائی مضحکہ خیز اور کبھی کبھی تو قابل نفرت دکھتا ہے

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024