• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

پشاور میں چوہے مار مہم شروع

شائع April 2, 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

پشاور: پشاور کی ضلعی حکومت نے جمعہ کی رات سے صوبائی دارالحکومت میں چوہے مار مہم شروع کر دی۔

مہم شروع کرنے کا فیصلہ پشاور کے ناظم محمد عاصم خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق، اجلاس میں چار وں ٹاؤنز کے ناظمین، پانی اور نکاس آب اور محکمہ صحت کے حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں شرکا نے شہر میں چوہوں کی بڑھتی تعداد پر قابو پانے کے طریقوں پر غور کیا۔

اجلاس میں محکمہ نکاسی آب کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ مہم کے دوران سرگرم کردار ادا کریں۔

اس موقع پر ضلعی ناظم عاصم خان نے ضلع کے افسرِ خزانہ کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو ایک چوہا مارنے پر 25 روپے انعام مقرر کریں۔

انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ضلعی حکومت شہر میں چوہے ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ضرور ادا کرے گی۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل چوہے کے کاٹنے سے ایک چھوٹے بچے کی ہلاکت کے بعد اس مسئلہ کو سنجیدگی سے دیکھا جانے لگا تھا۔

یہ خبر 2 اپریل، 2016 کے ڈان اخبار سے لی گئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024