• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

گوگل سرچ کے بارے میں آپ یہ جانتے ہیں؟

شائع March 28, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

ویسے تو دیکھا جائے تو انٹرنیٹ کی دنیا گوگل کے بغیر ویران ہے۔

خودکار گاڑیوں سے لے کر ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ اور اسمارٹ کانٹیکٹ لینسز تک گوگل کے متعدد پراجیکٹس ہیں مگر اس کی اصل پہچان سرچ انجن ہی ہے۔

مگر کیا آپ گوگل سرچ کے بارے میں یہ حیران کن حقائق جانتے ہیں؟

  1. 1998 میں گوگل کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا اور اس زمانے میں روزانہ پانچ لاکھ ویب سرچز ہوتی تھیں اور اب صرف ہر سیکنڈ میں 23 لاکھ بار گوگل پر کچھ نہ کچھ سرچ کیا جاتا ہے۔

  2. کیا آپ یقین کریں گے کہ ہر ماہ گوگل پر 100,000,000,000 سرچز ہوتی ہیں؟

  3. ہر سرچ کے لیے گوگل 200 سے زائد عناصر کو مدنظر رکھ کر ایک سیکنڈ کے 8 ویں حصے کے اندر بہترین نتائج فراہم کرتا ہے۔

  4. گوگل سروسز پر لوگوں کا انحصار اتنا زیادہ ہے کہ 2013 میں گوگل ویب سائٹ ڈاﺅن ہونے پر عالمی سطح پر انٹرنیٹ ٹریفک میں 40 فیصد تک کمی آگئی تھی۔

  5. گوگل کے سرچ انڈیکس میں 100 گیگا بائٹس ڈیٹا موجود ہے اور اتنے ڈیٹا کو اگر ہم نے محفوظ کرنا ہو تو اس کے لیے ایک لاکھ 1 ٹیرابائٹس پرسنل ڈرائیوز کی ضرورت پڑے گی۔

  6. اگرچہ انٹرنیٹ کے 69 فیصد صارفین گوگل کروم براﺅزور استعمال کرتے ہیں اور انہیں گوگل ڈاٹ کام ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی مگر اس کمپنی نے اس سے ملتے جلتے تمام تمام جیسے Gooogle.com، Gogle.com اور دیگر ڈومینز کو خرید رکھا ہے، اور ہاں گوگل 466453.com کا بھی مالک ہے۔

  7. اکتوبر 2015 سے گوگل پر ہونے والی سرچز کا پچاس فیصد سے زائد حصہ موبائل فونز سے ہورہا ہے۔

  8. اگر آپ اپنی گوگل آرکائیو کا جائزہ لینا چاہیں تو Google.com/history پر جانا پڑتا ہے جہاں آپ کے اکاﺅنٹ سے جڑی ہر سرچ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

  9. ویسے تو گوگل متعدد پراجیکٹس پر کام کرتا رہتاہ ے مگر گزشتہ سال اس کی 90 فیصد آمدنی اشتہارات سے ہی ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024