پشاور میں چوہوں کی بہتات، معاملہ ہائی کورٹ میں
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے شہر میں چوہوں کی بہتات سے متعلق ایک شہری کی رٹ پٹیشن سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری صحت، پشاور ڈپٹی کمشنر سمیت متعلقہ سرکاری حکام سے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس وقار احمد سیٹھ پر مشتمل ایک بینچ نے جمعرات کو ڈاکٹر حسین احمد ہارون کی درخواست کی ابتدائی سماعت کی۔
ڈاکٹر ہارون نے اپنی پٹیشن میں عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو حکم دیں کہ شہر کوبلیوں کی جسامت جیسے چوہوں سے پاک کرایا جائے۔
درخواست گزار نے کہا کہ حال ہی میں ایک نومولود چوہے کے کاٹنے سے ہلاک جبکہ کئی لوگ ان کے حملوں سے زخمی ہو چکے ہیں۔
ایڈوکیٹ میاں سیف اللہ کاکا خیل نے اپنے موکل کی جانب سے بینچ کو بتایا کہ یہ چوہے ہسپتالوں سمیت شہر کے مختلف حصوں میں سر عام نظر آتے ہیں۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ یہ چوہے انسانی جانوں کیلئے ایک خطرہ بن چکے ہیں لیکن متعلقہ حکام نے اس مسئلہ کو نظر انداز کر رکھا ہے۔
یہ خبر 16-3-11 کے ڈان اخبار سے لی گئی
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
تبصرے (1) بند ہیں