• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'مسعود اظہر پر پابندی کیلئے اقوام متحدہ سے رابطہ'

شائع February 26, 2016

نئی دہلی: کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کے لیے ہندوستان اقوام متحدہ سے رابطہ کرنے جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان گذشتہ کئی برس سے اس حوالے سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کا کہنا تھا کہ 'ہم مسعود اظہر کا نام پابندی کی فہرست میں شامل کروانے کے لیے 1267 پابندی کمیٹی سے رابطہ کریں گے۔ یہ خلاف معمول بات ہے کہ ایک تنظیم کا نام تو فہرست میں موجود ہے، لیکن اس کے رہنما کا نام اس میں شامل نہیں ہے'۔

مزید پڑھیں: پٹھان کوٹ حملہ : مسعود اظہر 'زیرِ حراست'

وکاس سوارپ نے مزید بتایا کہ انھوں نے اقوام متحدہ کی پابندی کمیٹی کو پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایسے 11 دہشت گردوں کی فہرست بھی فراہم کی ہے جو القاعدہ، طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں کے ساتھ منسلک ہیں اور ہندوستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

یاد رہے کہ 18 فروری کو 'ہندوستان میں دہشت گردی سے منسلک' 11 افراد اور تنظیموں کی فہرست 2253/1989/1267 داعش اور القاعدہ سینکشنز کمیٹی کو پیش کی گئی۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے 2001 میں جیش محمد پر پابندی عائد کی تھی لیکن ہندوستان کی جانب سے ممبئی حملوں کے بعد مسعود اظہر پر پابندیاں عائد کروانے کی کوشش اُس وقت کامیاب نہ ہوسکیں جب چین نے انھیں ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔

— بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

یہ خبر 26 فروری 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

naveed ahmad butt Feb 26, 2016 02:11pm
what about our dossiers and evidences delivered by our government?

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024