• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

صدر ممنون حسین ویلنٹائن ڈے کے خلاف

شائع February 13, 2016

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستانی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے نہ منائیں کیوں کہ یہ دن اسلامی روایت کا نہیں، بلکہ مغرب کا حصہ ہے۔

تحریک پاکستان کے رہنما سردار عبد الرب نشتر کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کا ہماری ثقافت و روایات سے کوئی تعلق نہیں، اس لیے یہ دن منانے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ثقافت میں پائی جانے والی خرابیوں نے ہمارے ایک پڑوسی ملک کو بُری طرح متاثر کیا ہے، جس سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ میں ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی

ملک کے تعلیمی نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک کے نصاب تعلیم کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے اور نظریہ پاکستان کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے کام جاری ہے اور جلد تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے ملک میں نیا نصاب تعلیم رائج کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے عظیم رہنماؤں کے خیالات اور فلسفہ اپنانے سے ترقی کرسکتا تھا اور بین الاقوامی برادری میں ایک ممتاز حیثیت حاصل کرسکتا تھا، جس کا کبھی ہمارے بانیان نے خواب دیکھا تھا، لیکن بدقسمتی سے ہم نے اپنے جغرافیائی محل وقوع کا پوری طرح فائدہ نہیں اٹھایا۔

تاہم اب حکومت پاک۔ چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ کے ذریعے ملک کو خوشحالی کی نئی بلندیوں پر پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، قائد اعظم کی قیادت میں سردار عبد الرب نشتر اور دیگر رہنماؤں کی جدو جہد کے باعث وجود میں آیا، اب ہمیں اپنے بانیان کے نقش قدم پر چل کر ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ خبر 13 فروری 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (5) بند ہیں

avarah Feb 13, 2016 10:35am
u were made president because u were expected to react like this
badtameez Feb 13, 2016 12:08pm
mamnoon or memnun = happy in Turkish language. So all of us are memnun with his excellency Mr Memoon's thoughts
Mohammad Feb 13, 2016 12:13pm
صدر صاحب، آپ صرف ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہی جاگے ہیں۔ کم از کم اس سے بھی زیادہ اہم اور ضروری مسلے مسائل ہیں ان پر تو کبھی آپ کو بولتے ہوئے نہیں سنا۔ پاکستان اپنے شہریوں کو قانون میں رہتے ہوئے مکمل آزادی دیتا ہے۔ نوجوانوں کو آپ کے مشورے کی ضرورت نہیں۔
yusuf Feb 13, 2016 01:36pm
achi baat hai......
عدنان Feb 13, 2016 05:21pm
اب میرے طرزِ تکلم سے پریشاں کیوں ہو میں نہ کہتا تھا کہ یارو مجھے چپ رہنے دو (بشکریہ پاک ٹی ہاوس )

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025