• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستانی وزیر دفاع کا دورہ ایران منسوخ

شائع January 16, 2016

اسلام آباد: سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا آئندہ چند روز میں پہلے سے طے شدہ دورہ ایران منسوخ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے خواجہ آصف نے پیر (18 جنوری) کو ایران کے دو روزہ دورے پر تہران جانا تھا۔

مزید پڑھیں: 'سعودی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا'

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے دورہ منسوخ کرنے کی ہدایات دیں۔وزارت دفاع سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار نے ڈان سے بات کرتے ہوئے دورے کی منسوخی کی تصدیق کی، تاہم وہ اس فیصلے کے حوالے سے کوئی سرکاری وجہ بیان نہیں کر پائے۔

وزارت دفاع کے ایک اور عہدیدار نے خیال ظاہر کیا کہ اس فیصلے کی وجہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی ہوسکتی ہے۔

یہ خبر 16 جنوری 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024