• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

واٹس ایپ صارفین ہیکرز کے نشانے پر

شائع January 11, 2016
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

واٹس ایپ صارفین کو ایک خطرناک وائرس مہم سے خبردار کیا گیا ہے جو ہیکر اسے سروس کو استعمال کرنے والوں کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

یہ بات ایک آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی سیکیورٹی فرم کی جانب سے سامنے آئی ہے۔

کوموڈو لیبز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہیکرز ای میلز کے ذریعے خطرناک وائرس واٹس ایپ کے صارفین کو بھیج رہے ہیں۔

بیان کے مطابق ان ای میلز کو ایسے ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ کسی آفیشل واٹس ایپ اکاﺅنٹ کی جانب سے بھیجی گئی ہے اور صارفین کو ای میل کھول کر اس سے منسلک وائرس ڈاﺅن لوڈ کرنے کا کہا جاتا ہے۔

فرم کا کہنا ہے کہ اس میں صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے کسی آڈیو یا ویڈیو کا کہہ کر وائرس ڈاﺅن لوڈ کرنے کا کہا جاتا ہے۔

سیکیورٹی فرم کے مطابق یہ ای میلز واٹس ایپ کی جانب سے نہیں بھیجی جارہیں بلکہ ان کو ظاہر ایسے کیا جاتا ہے جیسے یہ آفیشل ای میلز ہیں۔

اگر کوئی صارف زپ فائل کی شکل میں موجود وائرس کو ڈاﺅن لوڈ کرلیتا ہے تو وہ سسٹم کے مختلف فولڈرز میں جگہ بنالیتا ہے اور خود کو کمپیوٹر رجسٹری میں آٹو رن کی شکل دے دیتا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ اس وقت دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے زائد ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024