• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: واصف علی خٹک–عمر 13

والدین : کیپٹن علی خان خٹک اور شاہ نون
بہن بھائی : عاصم (24 سال)، لائبہ (22 سال)، ثاقب (20 سال)، آصف سراج (19 سال)

واصف پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور اسی وجہ سے اس کے تمام تر مطالبات اور خواہشات کو والدین اور بہن بھائی پوری کرتے تھے۔

اسے جانوروں سے محبت تھی۔ ایک دفعہ اس نے ایک کتے کے پلے کو نہر میں ڈوبتے دیکھا تو اس نے پانی میں چھلانگ لگا کر اسے بچایا۔

وہ ڈاکٹر بننے کا خواہشمند تھا۔ وہ اپنے گاﺅں غنڈی میراہ خان خیل خٹک میں کام کرنا چاہتا تھا۔ وہ اکثر اپنے بھائی کو اپنے خواب کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتا کہ ایم بی بی ایس ڈگری حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے گاﺅں میں ایک مفت طبی مرکز قائم کرے گا۔

اس کے والدین اپنے چھوٹے بیٹے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنے آنسو روک نہیں سکے۔ وہ اسے بہت زیادہ یاد کرتے ہیں اور خواہش کرتے ہیں کہ کاش وہ ان کے ساتھ ہوتا۔