• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: محمد اظہر نصیر–عمر 13

والدین: محمد نصیر اور مسرت بی بی
بہن/بھائی: صبا نصیر (13)، نعمان نصیر (12) اور کنول نصیر (11)

محمد اظہر نصیر ایک ڈاکٹر بن کر غریبوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کرنے کا خواب رکھتے تھے۔

سکول میں بیالوجی ان کا پسندیدہ مضمون تھا اور وہ ہمیشہ امتحان میں 90فیصد سے زائد نمبر حاصل کرتے۔

انہوں نے گزشتہ سال 12 دسمبر کو ڈیٹنشن امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، جس پر ان کے اہل خانہ نے سانحہ والے دن یعنی سولہ دسمبر کو ایک فنکشن منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

نرم دل کے مالک اظہرنے ایک مرتبہ ایبٹ آباد میں اپنے نواحی گاؤں میں بارش اور سخت سردی میں ایک پلے کو جھاڑیوں میں پھنسے دیکھا۔

اظہر کے والد نے بتایا کہ وہ جگہ خطرناک اور پھسلن بھری تھی لیکن اظہر پھر بھی کوشش کر کے پلے کو گھر لے آئے اور اس کی دیکھ بھال کی۔

اگلے ہی روز اظہر نے پلے کو اس کی ماں کے پاس چھوڑ دیا۔

ہم عمر بچوں کے برعکس اظہر کو کھیل کود کے بجائے تاریخ کی کتب سے دلچسپی تھی۔

کھیلوں میں ان کی دلچسپی ریسلنگ اور فٹبال دیکھنے تک محدود تھی۔