• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: گل شیر –عمر 13

والد : محمد ناصر گل
والدہ : شہناز
بہن بھائی : ایمان (12 سال)، وردا ناصر (1 سال)، خوش بخت ناصر (7 سال) اور وریشا ناصر (4 سال)

گل شیر ایک اچھا طالبعلم تھا۔ وہ اپنے اسکول میں ہاﺅس کیپٹن تھا اور کسی دن ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھتا تھا۔ وہ ایک معروف ہارٹ سرجن بننے کے ساتھ ایک ہسپتال کھولنا چاہتا تھا جہاں مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جاتا۔

اسے فٹ بال کھیلنا پسند تھا اور اکثر وہ اپنے فٹبال شوز اسکول لے جاتا تھا۔ اس کی والدہ کے مطابق وہ خاص طور پر سلیقے سے رہنا پسند کرتا تھا اور کسی مہذب شخص کی طرح لباس پہنتا تھا۔ وہ باتھ روم تک میں بھی اس صورت میں نہیں جاتا تھا جب وہ صاف نہ ہو۔

اسے طوطے پسند تھے مگر اس کے پاس کوئی پالتو جانور نہیں تھا کیونکہ وہ انہیں پنجروں میں رکھنا پسند نہیں کرتا تھا۔اس کی یاداشت بہترین تھی اور اپنے دوستوں اور رشتے داروں میں ہمیشہ ایسا فرد ثابت ہوتا تھا جسے دیگر لوگوں کی تاریخ پیدائش یاد رہتی تھی۔