• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: فہد حسین–عمر 13

والدین: حسین اور سیما نواب

فہد کے والدین کیلئے وہ خدا وند کا ایک تحفہ تھے۔ فہد اکلوتا ہونے کے ناطے اپنے والدین کی آنکھوں کا تارا تھے۔

فہد کے والدین نے صرف ان کی اچھی تعلیم کیلئے گاؤں سے پشاور کا رخ کیا۔

ائیر فورس پائلٹ بننے کے خواہش مند فہد کو کھیلوں بالخصوص باسکٹ بال اور کرکٹ کا بہت شوق تھا۔

وہ سکول کی جانب سے کھیلنے کے ساتھ ساتھ محلے کی ٹیم میں بھی شامل تھے۔ فہد اکثر اللہ تعالی سے ایک بھائی کی دعا مانگتے تاکہ وہ اس کے ساتھ کھیل سکیں۔

فہد کے والدین ان کے جانے کے بعد ٹوٹ چکے ہیں۔