آرمی پبلک اسکول حملہ: محمد شفیق –عمر41
والد: محمد صادق
بچے: ثاقب (8)، یسرا (7)، عافیہ (5) اور فریحہ(2)
شفیق 1996 سے سکول میں ہیڈ کلرک تھے۔ ان کا بھائی نے بتایا کہ وہ ایک ایماندار اور محنتی ملازم تھے جو دل سے طالب علموں سے پیار اور دیکھ بھال کرتے تھے۔
وہ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلانے کے خواہش مند تھے۔ سکول کے اوقات کے بعد وہ ٹیکسی چلا کر اپنے اہل خانہ کیلئے کچھ اضافہ آمدنی کا بندوبست کرتے۔
ان کے دو بچے آج کل اے پی ایس میں زیر تعلیم ہیں۔
حملے کے وقت وہ خوف زدہ بچوں کو نکالنے میں مصروف تھے کہ ایک دہشت گرد نے انہیں پکڑ لیا۔
وہ ریسکیو آپریشن کے دوران سکول سے دو مرتبہ نکلنے کے بعد تیسری مرتبہ بچوں کی مدد کیلئے اندر گئے تو گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
شفیق کی بیوی کو آج بھی یقین نہیں ہوتا کہ ان کا شوہر اس دنیا میں نہیں رہا۔